Header Ads

Gilgit Baltistan (Tourist paradise) ::: (گلگت بلتستان (سیاحوں کی جنت

گلگت بلتستان پاکستان کے انتہائی شمال میں واقع ہے۔ اس خطے کی موجودہ حیثیت ""پاکستان کے زیر انتظام غیر خودمختار علاقے
کی ہے۔
یہ خطہ یکم نومبر 1947 کو مقامی لوگوں کی جدوجہد سے آزاد ہوا۔ گلگت بلتستان کے جنوب میں آزاد کشمیر، مغرب میں خیبرپختونخوا، شمال میں افغانستان، مشرق میں چین اور جنوب مشرق ۔میں مقبوضہ کشمیر اور لداخ کا واقع ہے۔ اس خطے کا کل رقبہ72,971 مربع کلومیٹر ہے۔ یہ خطہ تین ڈویژنز، 14 ضلعوں اور 28 تحصیلوں پر مشتمل ہے۔ گلگت بلتستان آزاد کشمیر کے کل رقبہ کے چھے گنا کے برابر ہے۔ 2015 کے اعدادوشمار کے مطابق گلگت بلتستان کی کل آبادی 1.8 ملین ہے۔
گلگت بلتستان کا زیادہ تر علاقہ پہاڑی سلسلوں پر مشتمل ہے۔ گلگت بلتستان میں 8000 میٹر سے بلند پانچ چوٹیاں جبکہ 7000 میٹر سے بلند پچاس چوٹیاں ہیں۔ دنیا کے تین بڑے گلیشئیر بھی اسی خطے میں پائے جاتے ہیں۔
"گلگت بلتستان کا دارالحکومت"گلگت شہر جس کی آبادی 216٫760 ہے۔
گلگت بلتستان قدرتی حسن سے مالا مال ہے یہی وجہ ہے کہ یہ خطہ پاکستان میں سیاحت کا مرکز ہے۔ دنیا کی چند بڑی چوٹیاں گلگت بلتستان میں واقع ہیں بشمول کے ٹو کے جو ماؤنٹ ایورسٹ کے بعد دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے۔ گلگت بلتستان کا خطہ پہاڑوں جھیلوں، گلیشیئرز اور وادی پر مشتمل ہے۔ 
دیوسائی، نلتر، فیری میڈوس بگروٹ ویلیاور ہش ویلی گلگت بلتستان کے مشہور سیاحتی مقامات ہیں۔
گلگت بلتستان کی موجودہ حیثیت نہ تو صوبے کی ہے اور نہ ہی ریاست کی  اس خطے کی موجودہ حیثیت ایک نیم صوبے کی ہے۔ جس کا نظام حکومت پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرز پر ہے۔ 1947 سے اب اس علاقے کی عوام آئینی حقوق کے لیے جدو جہد کررہی ہے لین اب تک صرف اس وجہ سے اس خطے کے لوگوں کو آئینی حقوق نہیں ملے کہ  "ایسا کرنے سے مسئلہ کشمیر کو پشت چلا جائے گا" لیکن  اگر حالات کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس خطے کا مسئلہ کشمیر سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ 
گلگت بلتستان کی معیشت کا انحصار زیادہ تر تجارت و سیاحت پر ہے۔ پچھلے چند سالوں میں یہاں کی سیاحت کو کافی فروغ ملا ہے اور ہر سال سیاحوں کی ایک بڑی تعداد گلگت بلتستان آتی ہے اور اس تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گلگت بلتستان کے شعبہ سیاحت کے مطابق ہر سال اوسطاً 200651 سیاح گلگت بلتستان آتے ہیں اور اب اس تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔




3 comments:

  1. Thanks dear
    Please share this with your friends...

    ReplyDelete
  2. بہت خوبصورت ہے ۔۔۔ تحریر بھی انفارمیٹو ہے۔۔ اور پکس بھی بیوٹیفل ہیں۔۔۔

    ReplyDelete

Computer Organization and Design MIPS Edition (sixth edition) Full book pdf

 Here is complete Book of Computer Organization and Design MIPS Edition (sixth edition) by David A. PATTERSON and John L. HENNESSY: