اللّٰہ کا ذکر کرنے والوں کی فضیلت:
*ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :*
*’’ اللہ کے کچھ فرشتے ہیں جو اہل ذکر کو تلاش کرتے ہوئے راستوں میں چکر لگاتے رہتے ہیں ، جب وہ کچھ لوگوں کو اللہ کا ذکر کرتے ہوئے پا لیتے ہیں تو وہ ایک دوسرے کو آواز دیتے ہیں ، اپنے مقصد (اہل ذکر) کی طرف آؤ ۔‘‘*
*آپ ﷺ نے فرمایا :’’ وہ اپنے پروں کے ذریعے انہیں گھیر لیتے ہیں اور آسمان دنیا تک پہنچ جاتے ہیں ۔‘‘*
*آپ ﷺ نے فرمایا :*
*’’ ان کا رب ان سے پوچھتا ہے ، حالانکہ وہ انہیں بہتر جانتا ہے ، میرے بندے کیا کہتے ہیں ؟‘‘*
*فرمایا :*
*’’ وہ عرض کرتے ہیں : وہ تیری تسبیح و تکبیر اور تیری حمد و ثنا بیان کرتے ہیں ۔‘‘ فرمایا :’’ وہ فرماتا ہے :*
*کیا انہوں نے مجھے دیکھا ہے ؟ وہ عرض کرتے ہیں : نہیں ، اللہ کی قسم ! انہوں نے تجھے نہیں دیکھا ۔‘‘*
*فرمایا :*
*’’ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : اگر وہ مجھے دیکھ لیں تو پھر ان کی کیفیت کیسی ہو ؟‘‘*
*فرمایا :*
*’’ وہ عرض کرتے ہیں ، اگر وہ تجھے دیکھ لیں تو وہ تیری خوب عبادت کریں ، خوب شان و عظمت بیان کریں اور تیری بہت زیادہ تسبیح بیان کریں ۔‘‘*
*فرمایا ، وہ پوچھتا ہے :’’ وہ (مجھ سے) کیا مانگ رہے ہیں وہ عرض کرتے ہیں ،*
*وہ تجھ سے جــنت مانگ رہے ہیں ۔‘‘*
*🌴فرمایا :’’ وہ پوچھتا ہے ،*
*کیا انہوں نے اسے دیکھا ہے ؟ تو وہ عرض کرتے ہیں : نہیں ، اللہ کی قسم ! اے رب ! انہوں نے اسے نہیں دیکھا ۔‘‘*
*فرمایا :’’ وہ پوچھتا ہے :*
*⁉اگر وہ اسے دیکھ لیں تو پھر کیسی کیفیت ہو ؟‘‘*
*فرمایا :’’ وہ عرض کرتے ہیں ،*
*اگر وہ اسے دیکھ لیں تو وہ اس کی بہت زیادہ خواہش ، چاہت اور رغبت رکھیں ۔‘‘*
*فرمایا :’’ اللہ تعالیٰ پوچھتا ہے :*
*وہ کس چیز سے پناہ طلب کرتے ہیں ؟‘‘*
*🌴فرمایا :’’ وہ عرض کرتے ہیں :*
*🔥🔥جہنم سے ۔‘‘🔥🔥*
*فرمایا :’’ وہ پوچھتا ہے : کیا انہوں نے اسے دیکھا ہے ؟‘‘*
*فرمایا :’’ وہ عرض کرتے ہیں :*
*❌نہیں ، اللہ کی قسم ! اے رب ! انہوں نے اسے نہیں دیکھا ۔‘‘*
*فرمایا :’’ وہ پوچھتا ہے :*
*اگر وہ اسے دیکھ لیں تو پھر کیسی کیفیت ہو ؟‘‘*
*فرمایا :’’ وہ عرض کرتے ہیں :*
*اگر وہ اسے دیکھ لیں تو وہ اس سے بہت دور بھاگیں اور اس سے بہت زیادہ ڈریں گے ۔‘‘*
*آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :*
*میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے انہیں بخش دیا ہے ۔‘‘*
*آپ ﷺ نے فرمایا :*
*’’ ایک فرشتہ عرض کرتا ہے : ان میں فلاں شخص ایسا ہے جو کہ ان (یعنی اہل ذکر) میں سے نہیں ، وہ تو کسی ضرورت کے تحت آیا تھا ،*
*فرمایا :*
*وہ ایسے بیٹھنے والے ہیں کہ ان کا ہم نشین محروم نہیں رہ سکتا ۔‘‘*
*📚 #مشکاة_المصابیح :2267*
Post a Comment